CAB CALL DRIVERS POST URDU

  • Post Author:
  • Post Category:Blogs

کیب کال یکم جون سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گی جس کے بعد لوگ باآسانی کیب کال کی تمام سروسز سے لطف اندوز ہو سکیں گے -ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیب کال کو شروع کے کچھ دنوں میں تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا- کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں رہنا پسند کر رہے ہیں باوجود اس کے کیب کال نے اپنی سروسز کو مکمل طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے عملے اور ڈرائیورز کو یہ ہدایات پہنچا دی ہیں کہ سروس کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

 

کیب کال سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے اور اسی کوشش کے نتیجے میں کیب کال نے اپنے سسٹم میں بہت ساری ایسی چیزوں کا خیال رکھا ہے جن کو سامنے رکھ کریہ کہنا بہت آسان ہے کہ آپ کو ایک انٹرنیشنل لیول کی کمپنی ایسی سروسز مہیا کرے گی جو صرف انگلینڈ یا دوسرے یورپی ممالک میں دی جا رہی تھی- کیب کال اپنے ڈرائیورز کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرتی ہے اور ڈرائیور کی انکم کے اوپر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اسی لئے کیب کال نے پہلے مہینے دس پرسنٹ کمیشن رکھا ہے کیب کال انگلینڈ کی ایک بہت ہی کامیاب کمپنی ہے اس لیے  اپنے ڈرائیور کو کسی وقت  بلاوجہ نوکری سے نہیں نکالتی- دوسری کمپنیز نے جس روش کو اختیار کر رکھا ہے ایسی کوئی بھی شق  کیب کال کمپنی پالیسی میں شامل نہیں کیب کال ہمیشہ اپنی کمپنی پالیسی کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہیں ایسے ڈرائیور جن کا کوڈ آف کنڈکٹ بہت زیادہ اچھا ہوگا ان کو کمپنی کی طرف سے انعامات سے نوازا جائے گا برے ڈرائیورز کو کبھی بھی کمپنی میں برداشت نہیں کیا جائے گا

 

کیب کال میں آنے والے ہر ڈرائیور کو اس بات کی ضمانت دی جاتی ہے کہ وہ دس یا بارہ گھنٹے کی شفٹ کے اندر کم سے کم بارہ سے چودہ رائیڈ کرے گا تاکہ وہ اپنے گھر کے اخراجات کو پورا کرسکے اور گاڑی کی مینٹینینس کو برقرار رکھ سکے کیپ کال میں اس طرح کی کوئی شرائط نہیں ہے کہ ایک ڈرائیور جب کام پر نکلے تو وہ کسی مخصوص وقت کے لئے آن لائن رہے- ہر ڈرائیور اپنی مرضی سے کام پر آ اور جا سکتا ہے وہ جتنی رائیڈ کرے گا تمام پیسے اس کی جیب میں جائیں گے اور کمپنی صرف اور صرف 15 پرسنٹ کی حقدار ہوگی دوسری کمپنیاں بونس دینے کی لالچ میں اور سٹارٹنگ اماؤنٹ کی مد میں 25 سے 35 پرسنٹ کی کٹوتی کرتی ہیں جس پر ڈرائیورز کو بہت سارے تحفظات ہیں اور وہ ناخوش ہیں

 کیب کال آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ کیب کال پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی بن کے سامنے آے گی اور کبھی بھی اپنے ڈرائیور کو دھوکے میں نہیں رکھے گی اور نہ ہی آپ سے ناجائز پیسے چارج کیے جائیں گے- کیب کال کا یہ ماننا ہے کہ خوشحال ڈرائیور ہی کمپنی کو اچھا بنا سکتے ہیں- کیب کال کمپنی پالیسی میں اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ ڈرائیور کام پر دباؤ کا شکار نہ ہوں

 ایسے لوگ جن کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں وہ لوگ اپنی گاڑی کی بک, اپنا قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس اٹھائیں اور فوری طور پر کیب کال کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کریں

 ایسے افراد جن کے پاس اپنی گاڑیاں نہیں ہیں وہ بھی ڈرائیور بننے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جیسے ہی ہمارے پاس گاڑیاں دستیاب ہوں گیں ہم ان لوگوں کو جلدی سے اپنے پاس بھرتی کر لیں گے

  ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور ڈاکومنٹ اپلوڈ کرنے کے بعد آپ کو ہماری طرف سے ایک کال موصول ہوگی -جس میں آپ کو ٹریننگ کی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گامزید معلومات کیلئے آپ ہماری ویب سائیٹ کو وزٹ کریں – کیب کال مینجمنٹ ہر وقت آپ کی خدمت میں کوشاں ہے- کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں ویب سائٹ پر دیے گئے نمبر پر کال کریں

ہمیں امید ہے کہ ہمارے ساتھ آپ کا ترقی کا سفر نہایت خوشگوار رہے گا